لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد پر اسرائیلی حملے آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی بمباری سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیلی حملوں پر لبنان کے وزیر خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع جلد ختم ہونے اور خطے میں امن کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی فوری فراہمی یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے، فلسطین مسئلے کے سیاسی حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔
Comments are closed.