آل راونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے انگلینڈ کی بالنگ کمزور ہے، ایونٹ میں افغانستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔
جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع میں عبدالرزاق، عماد وسیم اور محمد عامر نے شرکت کی۔
اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ کپتان بن گیا تو ٹیم میں کھیلنے کے لیے محمد عامر کو پہلی کال کروں گا۔
فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ افغانستان ایک اچھی ٹیم ہے، جس نے بڑی بڑی ٹیموں کو ہرایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا منفی نعروں سے کھلاڑیوں کو کوئی فرق پڑتا ہے، ویرات کوہلی کےلیے کپتانی معنیٰ نہیں رکھتی۔
عبدالرزاق نے کہا کہ 2010 کے بعد کرکٹ تبدیل ہو گئی ہے، پاکستانی پچھلے 2 سال سے ڈر ہی رہے ہیں، ہم صرف لک پر جیت رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ افغانستان اچھی ٹیم ہے، بھارت کے ساتھ کھیل کر افغانستان کو اعتماد ملا۔
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ انگلینڈ کا پہلے بیٹنگ نہ کرنا ٹھیک فیصلہ نہیں تھا، افغانستان کے بعد بنگلا دیش بھی اُٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ڈال دیا گیا ہے کہ اپنے لیے کھیلنا ہے، بابر کے بعد رضوان کپتان کے لیے اچھی چوائس ہے۔
Comments are closed.