بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

پی ایس او نے پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہمی بند کردی

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہمی بند کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر ایندھن سپلائی بند کی، پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی، لاہور اور اسلام اباد سے 20 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 215  تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306، کراچی سے پشاورجانے والی پروازپی کے 350 اور کراچی سے گوادر کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز 310 اور کراچی سے رحیم یارخان کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.