بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

عوام کیلئے بڑی خبر، نگراں وفاقی کابینہ کا 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل

عوام کیلئے بڑی خبر آگئی، نگراں وفاقی کابینہ نے 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں وزیر آئی ٹی، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر صنعت و پیداوار ممبر ہوں گے۔

وزارت آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم نیلامی 10 ماہ بعد کروائے جانے کا امکان ہے،

ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی نیلامی کیلئے 300 میگاہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا، جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کرکے اسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کابینہ نے ٹیلی کام انفرااسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دے دی، فائیو جی اسپیکٹرم انفرااسٹرکچر شیئرنگ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے بزنس فرینڈلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر شیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کے ٹاورز پر آلات لگا سکیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.