بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں گردے کی پیوندکاری

پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں گردے کی پیوندکاری کا آغاز ہو گیا۔

جناح اسپتال لاہور کے ڈاکٹر شبیر چوہدری نے بتایا کہ رحیم یار خان کی شمیم نے اپنے شوہر عصمت اللّٰہ کو گردہ عطیہ کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد دونوں میاں بیوی کی طبیعت بہتر ہے اور ان دونوں کو 4 دن بعد وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شبیر نے بتایا کہ انچارج کڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال کی سربراہی میں گردے کی پیوند کاری کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال لاہور میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شبیر چوہدری نے بتایا ہے کہ عصمت اللّٰہ نامی جس مریض کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا اس کی عمر 30 سال ہے اور وہ موٹر مکینک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان لیور اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر میں ہی گردے کی پیوند کاری کی جاتی تھی۔

ترجمان کڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ جناح اسپتال کے مطابق گردے کی پیوندکاری کا عمل مکمل طور پر مفت میں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.