بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکیسن مراکز سے دور رہنے والوں کیلئے ویکسین لگوانے کی سہولت کا آغاز

کورونا ویکیسن مراکز سے دور علاقوں میں رہنے والوں کے لئے ویکسین لگوانےکی سہولت کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عمر رسیدہ افراد کیلئے آؤٹ ریچ کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی، شیخ رشید نے سی ڈی اے اسپتال سے سائنوفارم ویکسین لگوائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مراکزسے دور آبادی کے لئے ویکسینیشن کیمپ لگانے کاآغاز کردیا گیا ہے، 65 سے 79 سال کی عمر کے شہری کیمپ میں آن اسپاٹ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ویکسینیش مراکز سے دور شہری اور دیہی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپ لگائے جارہے ہیں، اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو گھر پر ویکسین لگنا شروع ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ، وزارت صحت، این سی او سی اور ڈبلیو ایچ او مل کر آؤٹ ریچ ویکسینیشن کی سہولت دی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.