ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

دونوں فریقین سے تشدد فوری روکنےکا مطالبہ کرتے ہیں، سعودی عرب

اسرائیل فلسطین تازہ کشیدگی پر سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین سے تشدد فوری روکنےکا مطالبہ کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی غیر معمولی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے حملوں کے خلاف اسرائیلی حکومت اور اسرائیلیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیان کے مطابق فلسطین اسرائیل کشیدگی میں متعدد محاذوں پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں، تحمل سے کام لیں۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگزیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.