پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے سبب اس کی فروخت پر واضح اثر پڑا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 فیصد گھٹ گئی ہیں۔
او سی اے سی کا بتانا ہے کہ ستمبر کے دوران صرف 10 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔
بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی آئی ہے۔
ماہرین کے مطابق کورونا کی وباء کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے۔
Comments are closed.