منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

جسٹس عرفان سعادت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عرفان سعادت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا.

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

سینئر جسٹس عقیل عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کی مدت 2 اکتوبر کو مکمل ہو گئی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے عہدے پر تقرری جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد ہو گی۔

جسٹس عرفان سعادت خان جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقرری تک عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.