بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، این اے 249 پر JUIF کا امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا عمر صادق ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے وفد کی مفتاح اسماعیل کی قیادت میں جے یو آئی ف کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔

مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جے یو آئی ف ساتھ ہے، 29 اپریل کو عوام فیصلہ کرے گی کہ کون جیتتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ  خوشی ہے کہ جے یوآئی ف نے امیدوار ہمارے حق میں دستبردار کیا، ہم اس سیٹ پر مشترکہ طور پر جدوجہد کریں گے، پی ٹی آئی سے عوام بہت زیادہ ناراض ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، ہمارا مقابلہ اب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہمارے ساتھ ہے، ہم مل کر الیکشن لڑیں گے پچھلی مرتبہ پی ایس پی نے 16 سو اور ن لیگ نے 34 ہزار ووٹ لیے تھے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو بھی مخلوق ہو اس کے کام کرنے کی ایک حد ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.