کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر اور کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ پیئر پولیور نے اپنی اہلیہ آئنیڈا پولیور کے ہمراہ پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب میں پیئر پولیور کے ہمراہ پارٹی ارکان بھی موجود تھے۔
انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی اور پاکستانی کمیونٹی کو کینیڈا کی خوشحالی کا اہم حصہ قرار دیا۔
پیئر پولیور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کینیڈا میں آئندہ حکومت کنزرویٹو پارٹی کی ہوگی۔
Comments are closed.