ہفتہ 24؍محرم الحرام 1445ھ12؍اگست 2023ء

لبنان: وزیر دفاع پر قاتلانہ حملہ، گاڑی پر شدید فائرنگ، بال بال بچ گئے

لبنان کے وزیر دفاع قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی پر متعدد گولیاں داغی گئیں لیکن وہ محفوظ رہے۔

لبنانی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج وزیر دفاع موریس سلیم پر بیروت کے مشرقی علاقے جثرالباخا میں قاتلانہ حملہ ہوا۔

ماسکو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر گزشتہ…

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر دفاع کی گاڑی پر متعدد فائر کیے گئے لیکن وہ محفوظ رہے اور اس وقت ایک محفوظ مقام پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، میری گاڑی کے پچھلے شیشے پر گولیاں لگی ہیں۔

موریس سلیم ستمبر 2021 سے وزیر دفاع ہیں، وہ لبنانی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.