امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو چوروں نے لفٹر کے ذریعے اے ٹی ایم مشین چرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
یہ واقعہ شہر سیکرامینٹو میں پیش آیا جہاں دو چور سڑک پر نصب اے ٹی ایم مشین چرانے کیلئے ڈبل کیبن گاڑی اور لفٹر لے کر آئے۔
ایک چور نے لفٹر کے ذریعے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ پھینکا، لیکن مشین کو اٹھا کر ڈبل کیبن گاڑی میں ڈالنے کی کارروائی کامیاب نہیں ہوسکی۔
لفٹر سے اٹھانے کے دوران مشین ٹوٹ گئی اور چور اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات دو اگست کی صبح سوا 6 بجے ہوئی، پولیس نے چوروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر ایک ہزار ڈالر کا نقد انعام مقرر کیا ہے۔
Comments are closed.