منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

کابینہ کمیٹی کی پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے کو نجکاری  کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن کی تجویز پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.