بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

عالمی ادارہ صحت کا عراق میں بھارت سے سپلائی کی گئی دوا پر الرٹ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عراق میں بھارت سے سپلائی کی گئی دوا پر الرٹ جاری کر دیا۔ 

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنی کا ’کولڈ آؤٹ’ سیرپ زکام اور الرجی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بھارتی کمپنی کے عراق بھجوائے گئے سیرپ میں زہریلے اجزاء شامل ہیں۔ 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارتی کمپنیوں کے سیرپ میں ڈائی ایتھلین، گلائی کول اور ایتھلین گلائیکول کی حد سے زیادہ مقدار پائی گئی۔  

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دونوں زہریلے اجزاء کا استعمال موت کا سبب بن سکتے ہیں۔ زہریلے اجزا والا سیرب بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بھارتی سیرپ کی وجہ سے سیکڑوں بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.