بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

5 ماہ میں پی آئی اے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے کتنے واقعات ہوئے؟ اعداد و شمار آگئے

پانچ ماہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے دوران پرواز طیاروں سے ٹکرانے کے کتنے واقعات پیش آئے ہیں، اعداد و شمار  سامنے آگئے۔ 

رواں سال جنوری سے لے کر اب تک پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے 29 واقعات ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق صرف رواں ماہ میں اب تک پرندہ ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ پرندے ٹکرانے کے واقعات کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور ملتان ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوئے۔

5 ماہ کے دوران پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہوئے جن کی تعداد مجموعی طور پر 16 تھی۔ 

اس دورانیے میں پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر جدہ میں ایک جبکہ بحرین میں پرندہ ٹکرانے کا ایک واقعہ پیش آچکا ہے۔

برڈ اسٹرائیک کے دوران 7 پروازوں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا جبکہ 22 طیارے نقصان سے بچ گئے۔

پروازوں کو زیادہ واقعات اپروچ اور لینڈنگ کے دوران ہوئے۔ ٹیک آف کے دوران 3 جبکہ ٹیک آف رول کے دوران ایک واقعہ ہوا۔

پروازوں سے پرندے فضائی بیڑے میں شامل اے ٹی آر 42، اے ٹی آر 72، اے تھری ٹوئنٹی 200 جبکہ 777 کو پیش آئے۔

ذرائع نے کہا کہ پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ پرندہ ٹکرانے کے سبب پروازوں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کردیا جاتا ہے۔

پرندے کے ٹکراؤ کے نتیجے میں طیارہ مرمت کےلیے ہینگر میں جانے کے سبب مسافروں کو تاخیر کا سامنا رہتا ہے۔

بیشتر واقعات کے دوران پروازیں منسوخ کردی جاتی ہیں، یا پھر متبادل طیارہ بدترین تاخیر سے روانہ کیا جاتا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے برڈ شوٹر ایئرپورٹ کے فنل ایریا (ٹیک آف، لینڈنگ سائٹ) میں پرندوں کو گراتے ہیں۔

سی اے اے حکام نے پرندوں کو جہازوں سے دور رکھنے کےلیے کئی مرتبہ جدید آلات کی تنصیب کا بھی عندیہ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.