منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

وائٹ ہاؤس کے بیریئر سے ٹرک کی ٹکر، ڈرائیور گرفتار، نازی پارٹی کا جھنڈا برآمد

امریکی سیکرٹ سروس نے پیر کی رات وائٹ ہاؤس سے ٹکرانے والے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ٹرک کے اندر سے نازی پارٹی کا جھنڈا بھی برآمد کیا گیا، یہ ٹرک وائٹ ہاؤس کے سامنے لفایٹ اسکوائر کے بیریئر سے ٹکرا گیا تھا۔

سیکرٹ سروس کے چیف آف کمیونیکیشنز نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے جان بوجھ کر لفایٹ اسکوائر کے بیریئرز سے ٹرک کو ٹکرایا۔

امریکا کی پارک پولیس مقدمہ درج کروائے گی جبکہ سیکرٹ سروس کی طرف سے تفتیش میں مدد لے گی۔

حادثے میں سیکرٹ سروس یا وائٹ ہاؤس کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.