تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کا واحد مقصد اقتدار کا حصول ہے۔
ایک بیان میں حافظ سعد رضوی نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں پاکستان بچاؤ مارچ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے تلاش کیا جائے۔
حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ریاست مخالف اقدامات ملک کوکمزور کرنے کے مترادف ہیں، حالیہ واقعات کی صاف اور منصفانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں تقسیم اور تفریق کی سیاست کرتا رہا۔
Comments are closed.