جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

ایشیاکپ: پاکستان کیلئے راہیں ہموار ہونا شروع، ہائبرڈ ماڈل منظوری سے چند قدم دور

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےلیے رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کے سلسلے میں راہیں ہموار ہونا شروع ہوگئیں، پی سی بی کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے سے چند قدم دور ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروادی۔

افغانستان اور نیپال نے ای میل کے ذریعے پی سی بی کو پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروادی۔

ایشیا کپ 2023ء کا باقاعدہ میزبان پاکستان ہے، البتہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد اس ٹورنامنٹ کے میزبان کے لئے سری لنکا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیا ہے، جسے بھارتی کرکٹ بورڈ کا مکمل تعاون حاصل دکھائی دیتا ہے۔

بھارت کا ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض کسی اہمیت کا حامل نہیں رہا کیونکہ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا سرے سے شامل ہی نہیں ہے۔ 

ہائبرڈ ماڈل میں شامل تمام کرکٹ بورڈز نے پاکستان کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ہائبرڈ ماڈل کے منظور ہونے کے بعد نیوٹرل وینیو پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

دیگر بورڈز تاحال عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلنے پر آمادہ نہیں۔ ستمبر کی گرمی کے باعث دیگر کرکٹ بورڈز عرب امارات میں کھیلنے سے گھبرا رہے۔

ستمبر میں یو اے ای میں گرمی کے باعث دیگر کرکٹ بورڈز نے کھلاڑیوں کی انجری کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی ٹکٹوں کی زیادہ فروخت اور گیٹ منی کے باعث یو اے ای میں ایشیاکپ کروانا چاہتا ہے۔

ماضی میں ستمبر میں ہوئے ایشیا کپ اور آئی پی ایل کی بنیاد بنا کر پی سی بی اپنا مؤقف پیش کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.