جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

ویرات کوہلی نے نمبر 18 کے پیچھے چھپی کہانی بتادی

عصر حاضر کے صف اوّل کے بلے بازوں میں سے ایک بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی شرٹ کے نمبر 18 کے پیچھے چھپی کہانی بتادی۔ 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ویرات کوہلی نے نمبر 18 ملنے کی دلچسپ داستان بتائی اور جذباتی ہوگئے۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مان لیا کہ جب وہ کپتان تھے تو ان سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

ویرات کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ انڈر 19 ٹیم میں ملی تھی۔ تب میرے لیے یہ صرف نمبر تھا تاہم وقت کے ساتھ یہ نمبر میری زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگیا۔

نامور کرکٹر نے کہا کہ بھارت کےلیے میرا ڈیبیو 18 اگست 2008 کو ہوا تھا۔ 2008 میں 18 دسمبر کو میرے والد دنیا سے چلے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تاریخیں میری زندگی میں بڑی اہم ہیں، یہ شرٹ مجھے ان واقعات سے بہت پہلے ملی تھی۔ اس نمبر کا میرے ساتھ جادوئی تعلق بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ لوگ میرے نام اور نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.