بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

شہباز گل کو امریکا جانے کی اجازت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.