بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر

جسٹس مسرت ہلالی  پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر کردی گئیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی اور مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ذمہ داریاں ادا کریں گی۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینیئر ترین جج ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید خان کل ریٹائر ہوجائیں گے۔

وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے جسٹس روح الامین کو بطور چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جسٹس روح الامین 31 مارچ کو ایک دن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنیں گے۔

چیف جسٹس روح الامین یکم اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے، ان کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سینئرترین جج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.