بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں شخصیات نے یو اے ای اور پاکستان کے مابین معاشی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای توانائی، پیٹرولیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

اعلامیہ  کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو سراہا۔

یو اے ای سفیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

وزیر خزانہ نے  پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے سفیر کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.