بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

یہ حکومت آصف زرداری کے باجوہ کے پاؤں میں پڑنے سے بنی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت آصف زرداری کے باجوہ کے پاؤں میں پڑنے سے بنی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت خود ایک ازخود نوٹس کے نتیجے میں وجود میں آئی، بلاول اسمبلی کے فلور پر تقریر سے پہلے والد سے پوچھ لیتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل باجوہ نے زرداری سے کہا کہ عمران سے استعفیٰ دلواکر الیکشن کرواتے ہیں، آصف زرداری نے باجوہ کے پاؤں میں پڑ کر کہا الیکشن نہیں کروانا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.