بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ نے قانون سازی پر حکومتی موقف غلط قرار دے دیا

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین قانون اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے حکومتی موقف غلط قرار دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے ماہرین قانون نے قومی اسمبلی میں قانون سازی اور یکم مارچ کے فیصلے پر حکومتی موقف کو غلط قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کی وضاحت کو عجیب و غریب قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ازخود نوٹس آئینی اختیار ہے، جسے محض قانون سازی سے محدود نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی موثر بہ ماضی بھی نہیں ہوسکتی۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یکم مارچ کا فیصلہ تین دو کا ہے، جو جج بینچ کا حصہ ہی نہیں تھے وہ اپنی رائے شامل نہیں کر سکتے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ازخود نوٹس کیس میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 5 ججوں نے تین دو سے فیصلہ سنایا، جو بینچ کا حصہ نہیں ان کی رائے شامل نہیں ہوسکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.