بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 اکتوبر کو ہوگی،  الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا اور اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا الیکشن 8 اکتوبر کو ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کیلئے تجویز کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.