بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر  آگیا ہے، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چمن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔

کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت میں بھی بارش جاری ہے جبکہ ہرنائی، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، سرانان میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری حادثے کی صورت میں ہیلپ لائن 0826612288 پر اطلاع دیں۔

دوسری جانب ڈی سی اسماعیل ابراہیم نے ضلع میں متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.