منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

رجسٹرار کا عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر اعتراض

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا ہے۔

عمران خان نے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس سے گزارش ہے کہ حالات مت بگاڑیں، ہوسکتا ہے عمران خان خود گرفتاری دے دیں۔

توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی تھی۔

عمران خان کی ہدایت پر وارنٹ گرفتاری چیلنج کےلیے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ پٹیشن تیار کرکے ہائیکورٹ پہنچے۔

عمران خان کے وکیل درخواست میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.