منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

انتخابات، الیکشن کمیشن میں آج 3 اہم اجلاس ہوں گے

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں آج 3 اہم اجلاس ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا پنجاب حکام کے ساتھ اجلاس دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا ہے جس میں سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزارت دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ساتھ اجلاس 3 بجے ہوگا۔ تمام اجلاسوں کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.