جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

جنوبی کوریا: مسافر سے پستول کی گولیاں برآمد، طیارے کو خالی کروا لیا گیا

کورین ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو پستول کی گولیاں برآمد ہونے کے بعد خالی کروا لیا گیا۔

جنوبی کوریا کے انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے سے قبل طیارے میں سوار ایک مسافر سے 9 ایم ایم کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

طیارے کو صبح پونے 8 بجے منیلا روانہ ہونا تھا، 218 مسافر اور ایئرلائن عملے کے 12 افراد سوار تھے۔

مختلف سیکیورٹی چیکنگ کے بعد طیارے نے صبح 11 بجے منیلا کیلئے اڑان بھری۔

کورین ایئر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایئرلائن پولیس تفتیش کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں اسلحہ رکھنے کے حوالے سے نہایت سخت قوانین ہیں۔

غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں 15 سال قید اور 75 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.