ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

امریکی ڈالر آج پسپا ہونے لگا

گزشتہ کئی روز سے اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج پسپائی دکھائی ہے۔

آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 282 روپے 30 پیسے کا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہو کر 284 روپے ہو گئی ہے۔

ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی تنزلی کا سفر جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 140 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 726 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ ر وز 100 انڈیکس 41 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.