کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے نجی اسکول میں گزشتہ دنوں مشروب کی بوتل کا کانچ لگنے سے زخمی بچہ انتقال کر گیا۔ نماز جنازہ کے بعد حذیفہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔
جاں بحق طالب حذیفہ کے والدین نے کہا کہ ہمیں یہ پیغام دینا تھا کہ اسکول والے بچوں کی حفاظت کریں، میرا بچہ تو چلا گیا، اللّٰہ نے بہتر کیا میرا بیٹا اچھی جگہ ہے۔
حذیفہ کے والد محمد اسلام نے کہا کہ لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کےلیے دعائیں کیں۔ چاہتا ہوں آئندہ کسی حذیفہ کے ساتھ ایسا واقعہ نہ ہو۔
والد محمد اسلام نے مزید کہا کہ اسکول انتظامیہ ایسے انتظامات کرے کہ کسی اور ماں باپ کا بیٹا یوں جان سے نہ جائے، حادثہ غلطی سے پیش آیا، ایس او پی پر عمل ہو تو ایسے حادثات نہ ہوں۔
محمد اسلام نے کہا کہ شیشے کی بوتل اسکول میں کیوں آئی؟ حکومت اسکول انتظامیہ کو پابند کرے کوئی اور قیمتی جان ضائع نہ ہو۔
Comments are closed.