بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے فیشن ویک میں ایک نا ایک ایسا عجیب الخلقت اسٹائل ضرور ہوتا ہے جو شرکاء کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لیتا ہے۔
ایسا ہی گزشتہ روز پیرس فیشن ویک میں ہوا جب ایک ماڈل نے آگ لگے ہوئے لباس میں ریمپ واک کی۔
یقینی طور پر ماڈل کا لباس فائر پروف ہوگا جس کے نتیجے میں وہ باآسانی آتشزدہ لباس میں واک کرکے گیا یا گئی۔
ماڈل کا چہرہ مکمل طور پر چھپا ہوا تھا یوں واضح نہیں ہوسکا کہ یہ خاتون ماڈل ہے یا مرد۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.