عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسی بلڈنگ سے انصاف نکلے گا، اللّٰہ کرے ملک میں خوشی اور بہتری آئے۔
انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کے فیصلے عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک جمود کا شکار ہے، وزراء نے 65 کروڑ خرچ کیا ہے، راجن پور کے الیکشن کے بعد پی ڈی ایم نے کان پکڑ لیے ہیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے ملک الیکشن کی طرف جائے گا، یہ عمران خان کے بغیر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے بھی مریم بی بی نے انہیں مروایا اب بھی مروائے گی۔
Comments are closed.