پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

عمران خان کو نوٹس سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

نوٹس میں عمران خان کو 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔

نوٹس کے متن مطابق معافی نہ مانگنےکی صورت میں شہرت کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیاجائے.

آصف علی زرداری کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ہرایا جائے۔

کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کروانے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔

عمران خان نے کہاتھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے کروایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتہ چلے۔

انہو ں نے کہا تھا کہ ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ہرایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.