ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

ویڈیو: رشوت طلب کرنے پر محکمہ انہار کے ایکسیئن پر شہری کا تشدد

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں محکمہ انہار کے ایکسیئن پر شہری نے تشدد کیا ہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

 شہری کا کہنا ہے کہ اس کے والد محکمہ انہار سے کچھ عرصہ قبل ریٹائرڈ ہوئے وہ پینشن کیلئے چکر لگا رہا ہے، اس نے رشوت مانگنے پر ایکسیئن کو تھپڑ مارا۔

پولیس نے محکمہ انہار کے ایکسیئن پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.