ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

عوام کے مسائل ان کے باہر نکلنے سے پہلے حل کریں، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل اُن کے باہر نکلنے سے پہلے حل کیے جائیں، ملک میں نئے سوشل کنٹریکٹ پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں پاکستان کے تصور نو پر قومی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ  سیاست دشمنی میں تبدیل ہوجائے تو عوام کے مسائل رہ جاتے ہیں۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کیا گیا ہے، اگر کہا جائے کہ ریاست ماں ہوتی ہے تو ایسا تو کوئی ماں نہیں کرتی۔

شاہد خاقان  نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ معیشت کی بد حالی اور سیاست کی ناکامی انتہا کو پہنچ چکی، کوئی ایسا فورم نہیں ہے کہ جہاں آج مسائل کی بات ہو۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پاکستان کے غیر معمولی حالات کا مقابلہ غیر معمولی عمل سے کرنا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہم سب حکومتوں میں رہے مگر ہم ملک کے مسائل حل نہ کر سکے، ہمیں دیکھنا ہے 75 سال کے بعد کس طرح پاکستان کے مستبقل کو بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مسائل کی انتہا پر پہنچ چکا ہے ہم اس سے زیادہ سیاسی انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے، لیکن بدقسمتی سے اس بات کا احساس ہی موجود نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.