ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

چوہدری نثار نے قومی اور صوبائی اسمبلی سے انتخاب آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سے 30 سال کا تعلق رہا ہے، ن لیگ کے ساتھ روابط ہیں مگر شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کروں گا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان سے دوستی کا تعلق ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہوا تو ہو سکتا ہے دوستی کا تعلق بھی نہ بچے۔

چوہدری نثار علی خان کا خصوصی انٹرویو اتوار کی شب 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیاجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.