ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

شاداب خان نے فہیم اشرف کی شاگردی اختیار کرلی؟

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی فہیم اشرف سے گیجیٹ کے گُر سیکھنے لگے ہیں۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں۔ 

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصاویر گزشتہ رات کی ہیں۔ 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ فلٹر سیکھ رہا ہوں فہیم اشرف سے۔ 

شاداب خان کے اس ٹوئٹ پر فہیم اشرف نے تحریر کیا ’أَسْتَغْفِرُ ٱللّٰهَ‘ جس پر شاداب ان سے معافی مانگتے نظر آئے۔ 

لیگ اسپنر نے تحریر کیا ’رانا جی معاف کرنا‘ جس کے جواب میں فہیم اشرف نے لکھا ’نہ جی کوئی نہیں۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.