ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

عمران خان کی حکومت ہٹانے کے معاملہ، سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کے معاملے پر دائر اپیلوں کو سماعت کےلیے مقرر کردیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی شرط رکھ دی ہے۔

سائفر کے ذریعے مبینہ عالمی سازش سے عمران خان کی حکومت ہٹانے پر سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کےلیے دائر چیمبر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔

چیمبر اپیلوں کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔

مبینہ عالمی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس نوعیت کی درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کردیا تھا۔

اس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.