ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

پی ٹی آئی دور میں بلاول بھٹو لانگ مارچ میں کرائے پر لوگ لائے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ میں کرائے پر لوگ لائے۔

لاہور میں مہنگائی مارچ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ہمارے وزیراعظم کا فون نہیں سنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی وجہ سے تماشا بنا ہوا ہے، یہ لوگ جلد اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دور میں بلاول بھٹو اپنے لانگ مارچ میں کرائے پر لوگ لائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ آٹا، پیاز، گھی، پٹرول اور ڈیزل چوروں کےخلاف ہے، قوم ووٹ کی مدد سے ان کا احتساب کرے گی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنی دو حکومتیں توڑ کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم استعفے قبول کرکے کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ہی اپنی کامیابیوں کے دعویٰ کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتساب کا نظام ہوتا تو پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف والے جیل میں ہوتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.