وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت ملے سات یا آٹھ ماہ نہیں ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، درحقیقت 23 نومبر کے بعد آزادانہ حکومت وجود میں آئی ہے۔
لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری حکومت میں ماضی میں ہمارے خلاف کارروائی ہوئی، میری حکومت میں بھی میرے خلاف پرچے درج ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی سہولت کاری نومبر 2022 کے بعد کم ہوئی، اداروں میں بیٹھے ہوئے لوگ اتنے طاقتور نہیں ہونے چاہئیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گے، پارٹی سربراہ نواز شریف کسی کو بھی رہنمائی کیلئے طلب کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے اثاثے ظاہر کرنے والے صحافی کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، صحافی حقیقت سامنے لے کر آیا۔
Comments are closed.