اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

تھریٹ الرٹ کے بعد حساس اداروں سے رابطے میں ہیں، ایس ایس پی ویسٹ فیصل میمن

کراچی کے ضلع ویسٹ کے ایس ایس پی فیصل میمن کا کہنا ہے کہ تھریٹ الرٹ کے بعد حساس اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

کراچی میں جاری ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایس ایس پی ویسٹ فیصل میمن نے 10 پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 4500 پولیس اہلکار تعینات ہیں، رینجرز اور ایف سی کی مدد بھی حاصل ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے صبح سویرے اجلاس کیا جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 پولیس اہلکار تعینات کیے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ فیصل میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ صبح کا وقت ہے، ووٹرز کا ٹرن آؤٹ ابھی کم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.