منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

لیاری کراچی میں انتخابی عملے سے بالکل مطمئن نہیں: پی پی امیدوار

کراچی کے علاقے لیاری سنگولین یو سی 4 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک فیاض کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ملک فیاض نے کہا کہ رات 12 بجے تک انتخابات کی غیر یقینی صورتِ حال سے ووٹر ٹرن آؤٹ متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح لیاری میں بھی سیکیورٹی تھریٹ ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق نے دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق مؤقف دینا ایم کیو ایم کا رائٹ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمے داران کا رویہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں مثبت تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.