اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

کراچی: 80 سالہ خاتون ووٹ دینے پہنچ گئیں

کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن کی یو سی 8 میں 80 سالہ بزرگ خاتون اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے پہنچ گئیں۔

اس موقع پر بزرگ خاتون نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد جب بھی انتخابات ہوئے ووٹ دیا ہے۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ جب سے پیپلز پارٹی پارٹی بنی تب سے ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور اب بلاول بھٹو کے امیدواروں کو ووٹ دیتی ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی کے 7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز کی 246 یونین کونسلز کے 984 وارڈز میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ہر یونین کونسل میں 4 وارڈز ہیں، ووٹر کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ وارڈ کا جنرل کونسلر منتخب کرنا ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ایک ووٹ ہوگا، دوسرا ووٹ جنرل کونسلر کا ہو گا۔

ہر یونین کونسل 11 ارکان پر مشتمل ہوگی، یونین کونسل میں 6 افراد براہِ راست منتخب ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.