منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل پیر 16جنوری کو ہو رہا ہے۔

ای او سی سینٹر کے کوآرڈینیٹر زاہد شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصّہ لیں گی۔

زاہد شاہ نے مزید بتایا ہے کہ پولیو مہم میں 25 لاکھ 99 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر ای او سی سینٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.