
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن مرتضیٰ نے اجلاس کے شرکاء کو پنجاب اسمبلی میں کردار پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کی کوشش کی گئی۔
آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک بھی سونپ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پنجاب میں آئندہ انتخابات سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے رہنماؤں کو انتخابات کے حوالے سے تیاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.