پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی 70 اسٹیٹ آف دی آرٹ ویگنیں چین سے پاکستان کےلیے روانہ کردی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق چین سے یہ ویگنز 16 جنوری پیر کو کراچی لائی جائیں گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق رواں سال مارچ میں مزید 130 ویگنز ریلوے سسٹم میں شامل ہوجائیں گے، دراصل یہ 820 ویگنوں کا منصوبہ ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی، نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا۔
ریلوے ترجمان کے مطابق موجودہ ویگنز 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔
Comments are closed.