جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تحقیقات مکمل

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو رواں ہفتے کسی بھی دن وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانوی ہائی کورٹ نے براڈشیٹ…

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مختلف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری کو کیا تھا۔

کمیشن نے براڈ شیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین سمیت براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرنی تھی۔

 اپوزیشن نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.