پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر موازنہ کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کا 2020ء میں کھیلا گیا وہ شاٹ ڈھونڈ نکالا جو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے 2022ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویرات کوہلی نے جو شاٹ حارث رؤف کی گیند پر مارا تھا وہ بابر اعظم ان سے 2 سال پہلے ہی کھیل چکے تھے۔
حیرت کی بات ہے دونوں بیٹرز نے فاسٹ بولرز کے خلاف ایک ہی طرح کھیلے گئے شاٹس پر چھکا مارا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی نے حارث رؤف کے 19ویں اوور میں 2 چھکے لگائے تھے۔
Comments are closed.